ریچا چڈھا کا سوناکشی اور ظہیر کی شادی پر ٹرولنگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

ممبئی (قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نےسوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کے حوالے سے کی جانے والی ٹرولنگ پر منہ توڑ دجواب دیدیا۔

ریچا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں کی بین المذاہب شادی پر سوشل میڈیا میں کی جانے والی منفی ٹرولنگ سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے ایک نوٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا۔ پیاری سونا اور ظہیر، میں تم لوگوں کی سادگی سے بہت حیران ہوئی ہوں۔ مزید لکھا تم دونوں کے آپس کے عہد و پیمان پر بڑی خوشی ہوئی کہ تم لوگوں نے اپنے رستے کا خود چناؤ کیا۔

ریچا چڈھا نے مزید لکھا کہ اس جذبے پر میں اور علی (علی فضل) تم لوگوں پر نازاں ہیں اور ہمیں پیار ہے۔ تم دونوں کی جوڑی نہایت شاندار ہے اور بری نظر والے تیرا منہ فالتو۔ تم دونوں کے لیے پیار۔ شاندار پارٹی کا شکریہ۔ میری خواہش ہے کہ تہم ایک ہنسی خوشی زندگی گزاروں۔

واضح رہے کہ ریچا چڈھا نے اکتوبر 2022 میں معروف مسلمان اداکار علی فضل سے شادی کی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago