سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی افغانستان سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی۔زیادہ تر سابق کرکٹرز نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے نام لیے تھے۔تاہم سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے افغانستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔
خوش قسمتی سے بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد افغانستان ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی اور ساتھ ہی برائن لارا کی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوگئی۔یہی وجہ ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ‘یہ ناقابل یقین ہے، برائن لارا واحد انسان تھے جنہوں نے ہماری سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی اور ہم نے انہیں درست ثابت کر دیا’۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں ثقافتی اور تاریخی تقاریب کا آغاز 7 نومبر 2024…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…