وزیراعلیٰ پنجاب کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم،جو لائی کی ڈیڈ لائن مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا-وزیر اعلیٰ نے سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تک سروس روڈز کا خود جائزہ لیااور ایلیویٹڈ بند روڈ کا معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ نے بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا اور بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے جو لائی کی ڈیڈ لائن مقرر کردی-

وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاکہ کنٹرولڈایکسس بند روڈ کے ساتھ سروس روڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فوری تدارک ضروری ہے . ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ پربریفنگ دی .

بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھولا جا رہا ہے .

ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور ایل ڈی اے حکام بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں