ٹک ٹاک میں ایک اور فیچر کا اضافہ کر دیا گیا

نیویارک (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایپ کے ہوم پیج کو ری ڈیزائن کر دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ہوم پیج پر فالوونگ اور فار یو کے ساتھ ساتھ لوکیشن پیجز کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

ویسے تو ٹک ٹاک میں کافی عرصے سے شہروں کے نام کے ساتھ بھی فیڈز دستیاب ہیں مگر اب ان شہروں کی فیڈ میں فوڈ اینڈ ڈرنک، ہوٹلز اور شاپنگ جیسی ذیلی فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور مخصوص شہروں کے صارفین کو دستیاب ہے۔ بوسٹن، نیویارک اور ٹیکساس جیسی لوکیشنز کی فیڈز کی ویڈیوز میں ذیلی فیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے متعلقہ ویڈیوز کو تلاش کرنا آسان ہو جائے۔اس ری ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کو اپنی پسند کے مواد کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سوشل میڈیا ایپ کی فالوونگ اور فار یو فیڈز میں ہر موضوع پر مبنی ویڈیوز نظر آتی ہیں اور کسی مخصوص مواد کو تلاش کرنے کے لیے سرچ کرنا پڑتا ہے۔مگر اب صارفین مخصوص موضوعات کے لیے مختص فیڈز پر ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔اس سے ان کے لیے مختلف مقامات کے بارے میں جاننا بھی آسان ہو جائے گا۔کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر اس نئی تبدیلی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور خاموشی سے اسے متعارف کرایا گیا۔

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

1 hour ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

1 hour ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

1 hour ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

2 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

2 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

3 hours ago