صوبائی حکومت عوام کی مرضی کے بغیر کوئی آپریشن نہیں ہونے دے گی، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلی محمد خان نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی مرضی کے بغیر خیبرپختونخوا حکومت کوئی آپریشن نہیں ہونے دے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پارلیمان، عوام اور بانی پی ٹی آئی کو مطمئن کیے بغیر کچھ بھی قابل قبول نہیں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کی حدت کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا، آپریشن کے نام پر خیبرپختونخوا کا سماجی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پردے کی پابند خواتین در بدر ہوئی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کچھ کرنا ہے تو پہلے منصوبہ قومی اسمبلی میں لائیں اور چاہیں تو ان کیمرا اجلاس کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا کے عوام کو مطمئن کیے بغیر کچھ بھی قابل قبول نہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

2 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

3 hours ago