حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم استحکام کو مسترد کرتے ہوئے ہے کہ حکومت ایک بار پھر ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے ذریعے بلوچ اور پشتونوں کے خلاف آپریشن کر کے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گئے اور ماضی میں ہونے والے تمام آپریشن کی تفصیلات اور قوم کے خرچ ہونے والے وسائل کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دیگر ساتھیوں ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، ثنا بلوچ، سکیلہ نوید دہوار، ٹکری شفقت لانگو، میر غلام نبی مری ،کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین جاوید بلوچ، شما ئلہ اسماعیل، میر عبدالوحید لہڑی، میر غلام رسول مینگل، سمیت دیگر بھی موجود تھے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے حکومت کی جانب سے پارلیمینٹ اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر ایپکس کمیٹی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس کے فیصلوں کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں آپریشن مسلط کرنے کا فیصلہ کیا ہے حالانہ کے اس سے قبل بھی ملک میں متعدد آپریشن کئے گئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ ڈیرہ بگٹی سوات، وزیرستان، فاٹا، اور دیگر علاقوں سے نقل مکانی کر گئے آج تک حکومت نے ان لوگوں کی دوبارہ اپنے علاقوں میں آباد کاری اور املاک سمیت کاروبار کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا ۔ لوگ آج بھی اپنا جانی و مالی نقصان کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ہر آپریشن میں قوم کو یہی نوید سنائی جاتی ہے کہ ہم نے تخریب کاری کا قلع قمع کر کے شدت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے سانحہ اے پی ایس کے بعد شروع ہونے والا آپریشن بھی تمام سیاسی جماعتوںکو اسی طرح اعتماد میں لینے کے بعد شروع کیا گیا ملک و قوم کے وسائل خرچ کئے گئے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ بارڈر پر فینسنگ کی گئی اس پر بھی اربوں روپے خرچ کئے گئے اس کے باوجود تخریب کاری ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان 70سال سے لوگوں کی نسل کشی کی جارہی ہے لوگوں کو لا پتہ کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں جو ہان میں فورسز کی موومنٹ جاری ہے اور وزیرستان میں بھی آپریشن شروع ہے 8فروری کے انتخابات کے بعد حقیقی نمائندوں کا راست روک کر من پسند لوگوں کو فارم 47پر پارلیمنٹ میں لانے کا مقصد بھی اپنے غیر قانونی اقدامات اور اس طرح کے

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago