وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور آڈیٹوریم،لائٹس،پنکھے او راے سی چل رہے تھے- وزیراعلیٰ نے سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہمی کااظہار کیا- وزیراعلیٰ نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی – چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیا-وزیراعلیٰ نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ، لائبریری، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا معائنہ کیا -وزیراعلیٰ نے سپیشل بچوں کے لئے مخصوص سیکشن کا بھی دورہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے مختلف سیکشن کے فنکشن اور کارکردگی کے بارے میں معلومات لیں -وزیراعلیٰ نے تقریباً خالی جمنیزیم،سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا-وزیراعلیٰ نے سینٹر آف جیالوجی،اے آئی، آرٹیفشل سیکشن اوردیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کاجائزہ لیا-چلڈرن لائبریری کمپلیکس کاافتتاح 1988میں محمد نوازشریف نے بطورو زیراعلیٰ کیا تھا-چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی عمارت سابق دورمیں علم اور کتاب سے بے اعتنائی کا منہ بولتا ثبوت ہے-

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،ایم پی اے نوشین عدنان، سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور او ردیگر حکام بھی موجود تھے-

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

2 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

3 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

3 hours ago