ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تنقید، احسن محسن اکرام کا شنیرا اکرم کو جواب

(قدرت روزنامہ)اداکارہ منال خان کے منگیتر و اداکار احسن محسن اکرام نے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا کو گزشتہ روز کی گئی تنقید پر جواب دیا ہے-

گزشتہ روز سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان اور ان کے منگیتر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر کھری کھری سُنائی تھی۔

منال خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کے منگیتر احسن محسن اکرام گاڑی میں کہیں جارہے تھے۔ احسن گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں ہمارے لیے ایک گانا گاؤ۔

منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ʼʼبے بی شارکʼʼ گانا شروع کردیتی ہیں تاہم گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیلٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔

شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟

شنیرا اکرم نے مزید لکھا تھا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیلٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں، معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گارہی ہوں گی۔

تاہم اب احسن محسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن ڈھکے چُھپے الفاظ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کے لیے ہے۔

اداکار نے لکھا کہ اپنی زندگی بسر کریں اور آپ دوسروں کو کبھی بھی یہ حکم نہ دیں کہ آپ کو اپنی زندگی کیسے گزارنی ہےآپ کو صرف ایک زندگی ملتی ہے، اس سے لطف اٹھائیں، اس کی قدر کریں کیونکہ اس دنیا کی سب سے مہنگی چیز وقت ہے اور اگر آپ نے ایک بار جو وقت کھودیا، وہ واپس نہیں آسکے گا۔

احسن محسن نے لکھا کہ زندگی میں مثبت بننا نہ بھولیں، اپنے ساتھ سچے رہیں اور دوسروں کے ساتھ بھی نرم مزاجی کے ساتھ پیش آئیں آپ خود اپنی زندگی کے ایک چمکتے ہوئے اسٹار ہیں۔

احسن محسن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے منال خان نے لکھا کہ آئیے! ہر چیز کو مثبت انداز میں لیں۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

3 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

3 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

3 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

3 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

3 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

4 hours ago