کراچی میں گرمی کے باعث 4 روز میں400سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، فیصل ایدھی


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں قیامت خیز گرمی کے دوران اموات کی تعداد بڑھ گئی جس کے باعث مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔
سماجی رہنما فیصل ایدھی نےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 دونوں میں گھروں، گلیوں ، گراؤنڈ سے 427 افراد کی لاشیں اٹھائی گئیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔21 جون کو 78 ، 22 جون کو 86 ،23 جون کو 128 اور 24 جون کو 135 افراد کی لاشیں اٹھائی گئیں ہیں۔ اموات میں اضافے کی ممکنہ وجہ شدید گرمی اور اس کے دوران ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ہوسکتی ہے جبکہ بھٹی اور گرم جگہ پر کام کرنے والا طبقہ بھی موسم سے متاثر ہوسکتا ہے۔
فیصل ایدھی نے بتایا کہ شدید گرمی کے دوران اموات میں بے تحاشا اضافے کے بعد ہمارے کراچی میں قائم مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ بلاوجہ گھروں سے نہیں نکلے اگر مجبوری ہے تو پانی کی بوتل لے کر اور سر پر کپڑا رکھ کر سفر کریں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

2 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

2 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago