کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر 3کو قتل کرنے اور ایک کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 3بار سزائے موت اور مجموعی طور پر 13سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی پراسیکیوٹر شفیق شاہوانی نے کی۔ملزم محمد اقبال کے خلاف نور احمد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ملزم محمد اقبال ولد غلام محمد کلوئی رند ساکن سبی نے سال 2021 میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے پولیس تھانہ نیو سریاب کی حدود کلی غلام رسول میں گھر کے اندر 4معصوم بچوں تین سے چار سالہ محمد حسنین،پانچ سے چھ سالہ زین اللہ اور آٹھ نو سالہ اقصی بی بی اور سات سے آٹھ سالہ بی بی کشمالہ کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے جسے زین اللہ ،محمد حسنین اور اقصی بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ بی بی کشمالہ شدید زخمی ہو گئی تھی پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا مذکورہ مقدمہ میں زیر دفعہ 302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر عدالت کے جج نے ملزم محمد اقبال کو 3بار سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے ملزم کو بی بی کشمالہ نامی معصوم بچی کو شدید زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال مزید قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 4ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے زیر دفعہ f/337 کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد اقبال کو مزید 3سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی مذکورہ رقم زخمی بچی بی بی کشمالہ کو دی جائے گی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago