غیر مصدقہ رپورٹنگ بند کریں، کترینہ کیف نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند ہفتوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں، گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کترینہ کیف اور شوہر وکی کوشل کی لندن کی سڑکوں پر ٹہلنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ کترینہ حاملہ ہیں۔
کترینہ کیف لندن میں کئی روز قیام کے بعد واپس ممبئی پہنچیں تو انہوں نے ڈھیلا ڈھالا سیاہ رنگ کا لباس اور اُس کے اوپر جینز کی اوور سائز جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ اپنے حمل کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ان قیاس آرائیوں کے بعد کترینہ کی پی آر ٹیم نے منگل کو ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے تمام میڈیا ہاؤسز سے درخواست کی کہ وہ غیر مصدقہ رپورٹنگ کو فوری طور پر بند کر دیں۔

کترینہ نے حمل کی افواہوں پر خاموشی برقرار رکھی ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ اپنے پورے کیریئر میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموش رہی ہیں۔ اس وجہ سے بھی ان کے حمل کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی کا کہنا ہے کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ اگر کوئی حاملہ ہونے کا اعلان کرتا ہے تو لوگ یہ ثابت کرنے لگ جاتے ہیں کہ وہ حاملہ نہیں ہے اور اگر کسی نے حمل کا اعلان نہیں کیا تو لوگ کسی بھی قیمت پر حمل ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ صارفین دیپیکا پڈوکون کے حمل پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اپنے حمل سے متعلق جھوٹ بول رہی ہیں اور انہوں نے بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کو 2 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ کترینہ کیف کے اُمید سے ہونے کی خبریں اپریل 2023 اور 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

5 hours ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

6 hours ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

6 hours ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

7 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

7 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

8 hours ago