بابراعظم کو جوتے دینے سے انکار کس نے کیا تھا؟ کامران اکمل نے خاندانی راز بیان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کے کیرئیر کی ابتدا میں کس کزن نے انہیں جوتا دینے سے انکار کیا تھا۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرے تین چچا اور ان کے بچے بھی ہیں ہو سکتا ہے بابر اعظم نے ان سے جوتے مانگے ہوں اور انہوں نے دینے انکار کر دیا ہو لیکن میں نے یا عمر اکمل نے ایسا نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تو کوئی کلب کا بچہ بھی آ جائے تو اس کے لیے بھی ہمارا بیگ کھلا ہوتا ہے کہ اس میں سے جو چاہو لے لو۔
سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس کزن کا نام لے لیں جس نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا تو یہ زیادہ اچھا ہے کیونکہ اس طرح لوگ ہمیں ٹارگٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ان کے ماموں کے بیٹے ہیں اور ان سے اچھا تعلق ہے، جب بھی بابر اعظم سے ملاقات ہوتی ہے اچھے طریقے سے ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ انڈر 15 کے لیے سلیکٹ ہوئے تو انہوں نے اپنےایک کزن سے جوتے ادھار مانگے اور اس نے دینے سے انکار کردیا۔ کپتان نے کہا کہ اس انکار نے مجھے یہ سکھا دیا کہ اب جو بھی ہو بھلے کم ہو اپنا ہو لیکن کسی سے کچھ نہیں مانگنا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

44 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

54 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago