گورنر بلوچستان فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیراعلیٰ کے اعتماد کو ووٹ لیں، متحدہ اپوزیشن کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزراء اور مشیران کے استعفوں کے بعد وزیراعلیٰ جام کمال خان اعتمادکھو چکے ہیں گورنر بلوچستان فوری طور پر آئین کے آرٹیکل130(7)کے تحت اسمبلی کا اجلاس طلب کریں جس میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لیں۔یہ بات بی این پی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے وفد کی چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی بتائی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے نواب اسلم رئیسانی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی بلخصوص حکومت وزراء کے استعفوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وزراء اور مشیران کے استعفوں کے بعد وزیراعلیٰ اعتماد کھو چکے ہیں صوبے میں غیر آئینی حکومت قائم ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کریں جس میں وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں اگر وزیراعلیٰ اجلاس میں نہیں آتے تو وہ خود باخود اعتماد کھو بیٹھیں گے اور وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز نہیں رہیں گے ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں اتنے بڑے پیمانے پر گورنر کو استعفی نہیں دئیے گئے جام کمال اخلاقی و عددی اعتبار سے حق حکمرانی کھو چکے آئینی روایات و تقاضہ ہے کہ جب حکومت عددی اکثریت کھو دے تو آئینی سربراہ (گورنر) از خود حکومت کے سربراہ کو استعفی و اکثریت پر مشتمل گروپ کو حکومت بنانے کی دعوت دیتا ہے یا فوری طور پر اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتا ہے

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

24 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

33 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

48 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

60 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

1 hour ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago