کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان زلزلے سے متاثر ہونیوالے علاقوں کا خود جائزہ لے رہے ہیں،حکومت کسی صورت اپنے لوگوں کو تنہاء نہیں چھوڑیگی عوام احتیاط کرے،زلزلے کے جھٹکے آسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں ہرنائی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ہرنائی میں اب تک 15 شہادتیں جبکہ 200 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں 27شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا ریسکیو آپریشن ختم جبکہ ریلیف آپریشن شروع ہوچکا ہے ٹینٹس،کمبل سمیت دیگر اشیاء کی تقسیم جاری ہے انہوں نے کہاکہ حکومت زلزلے کے بعد ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک ہونیوالی سڑکوں کو بحال کردیا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…