سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی رہائش گاہ پر عدالت طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا ہے۔
اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں قاسم سوری کو این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر 9 جولائی کی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئٹہ پولیس کی جانب سے عدالتی نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر کی رہائش گاہ کے مرکزی گیٹ پر چسپاں کیا گیا ہے، قاسم سوری کی عدالت طلبی کا نوٹس کوئٹہ کے اخبار میں بھی شائع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 جون کو انتخابی عذرداری کیس میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے سمیت نوٹس ان کی رہائشگاہ پر بھی چسپاں کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر کی ان کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago