پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار 2 دن چھٹی ہوگی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع مشاورت کے بعد اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہفتے کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ اور لیسن پلاننگ کے لیے استعمال ہوا کرے گا۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہوں گے، اس کے علاوہ بہت جلد 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ایز کا ریگولرائزیشن پلان آ رہا ہے۔

Recent Posts

لاپتا افراد کے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی…

3 mins ago

بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی…

9 mins ago

زیارت سے نوشکی جانے کے دوران لاپتا 6 نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا

مستونگ(قدرت روزنامہ)پکنک منانے کے بعد زیارت سے نوشکی جانیوالے کوئٹہ نوشکی شاہراہ سے گاڑی سمیت…

14 mins ago

توبہ کاکڑی کا کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان اسپتال میں داخل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)توبہ کاکڑ ی سے کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں…

19 mins ago

کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا ایم پی اے کا بھتیجا گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے پولیس اہلکار پر تشدد کا نوٹس…

24 mins ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کا بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر دھرنا، وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی نے صوبے…

35 mins ago