ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔ ثانیہ مرزا آج صبح کی فلائٹ سے اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گھر پہنچی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی والدہ نے بیٹیوں اور شوہر کی واپسی پر ایئرپورٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ حج کی مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں گھر میں خوش آمدید کہا ہے۔

تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا اور اُن کی بہن انعم نے سیاہ رنگ کے عبائے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ میں مکمل حجاب کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سوشل پر سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔

ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔

Recent Posts

لاپتا افراد کے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی…

3 mins ago

بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی…

10 mins ago

زیارت سے نوشکی جانے کے دوران لاپتا 6 نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا

مستونگ(قدرت روزنامہ)پکنک منانے کے بعد زیارت سے نوشکی جانیوالے کوئٹہ نوشکی شاہراہ سے گاڑی سمیت…

15 mins ago

توبہ کاکڑی کا کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان اسپتال میں داخل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)توبہ کاکڑ ی سے کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں…

19 mins ago

کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا ایم پی اے کا بھتیجا گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے پولیس اہلکار پر تشدد کا نوٹس…

24 mins ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کا بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر دھرنا، وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی نے صوبے…

36 mins ago