ظہیر سے شادی پر سوناکشی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو شتروگھن سنہا کا جواب

ممبئی (قدرت روزنامہ) نامور بھارتی اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی پر بیٹی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر اقبال سے 7 سال کے ریلیشن میں رہنے کے بعد 23 جون کو بالآخر شادی کرلی۔ شادی کی تقریب سوناکشی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

تاہم ظہیر اقبال سے شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس کے جواب میں والد شتروگھن سنہا سامنے آگئے۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ شادی دو لوگوں کا ذاتی انتخاب کا معاملہ ہے اور انکی بیٹی کی شادی پر بات کرنے کا کسی کو حق نہیں۔

شتروگھن کا کہنا تھا کہ آنند بخشی نے سوناکشی کے حوالے سے احتجاج کرنے والوں کے لیے لکھا تھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔ اس میں میں یہ شامل کرنا چاہتا ہوں کہ کہنے والے اگر بےکار، بے کام کاج کے ہوں تو کہنا ہی کام بن جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی نے کچھ غلط یا غیر قانونی کام نہیں کیا۔

Recent Posts

بلوچستان پسماندہ نہیں، دانستہ پسماندہ رکھا گیا ہے، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ وومن فورم نے گرلز ڈگری کالج پنجگور اور تار آفس اسکول پنجگور میں…

5 mins ago

خضدار میں بی آر ایس پی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر سیمینار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار…

9 mins ago

لاپتا افراد کے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی…

15 mins ago

بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی…

21 mins ago

زیارت سے نوشکی جانے کے دوران لاپتا 6 نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا

مستونگ(قدرت روزنامہ)پکنک منانے کے بعد زیارت سے نوشکی جانیوالے کوئٹہ نوشکی شاہراہ سے گاڑی سمیت…

26 mins ago

توبہ کاکڑی کا کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان اسپتال میں داخل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)توبہ کاکڑ ی سے کانگو وائرس سے متاثرہ نوجوان فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں…

31 mins ago