ہم دونوں ایک دوسرے کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں: سوناکشی سنہا

ممبئی (قدرت روزنامہ) نوبیاہتا بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر اداکار ظہیر اقبال نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں .

شادی کے بعد سوناکشی اور ظہیر کی یہ دوسری مشترکہ پوسٹ ہے جس میں انہوں نے اپنے استقبالیہ کی تقریب سے تصویریں شیئر کی ہیں .

رومانٹک تصویروں کے کیپشن میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے دن کو ایک خوبصورت اور یادگار دن قرار دیا ہے . پوسٹ کے کیپشن میں نئے نویلے جوڑے کا اپنے دوستوں، خاندان اور ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ دن محبت سے بھرپور تھا جس میں ہنسی، یکجہتی، جوش اور گرمجوشی نظر آئی اور یہ ہمارے دوستوں، خاندان اور ٹیموں کے تعاون سے ممکن ہو سکا .


نوبیاہتا جوڑی کا کہنا ہے کہ یہ دن اُن کے لیے ایسا تھا جیسے کہ مکمل کائنات محبت میں ڈوبے ہوئے دو لوگوں کے لیے اکٹھی ہو گئی ہو، قدرت میں ہمیں اُسی چیز سے نوازا جس کے ہم مستحق تھے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’ہم دونوں واقعی میں ایک دوسرے کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں اور محبت ہماری حفاظت کر رہی ہے . ‘

واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ٹرولنگ کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے کمنٹ سیکشنز کو بند کر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں