ہم دونوں ایک دوسرے کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں: سوناکشی سنہا

ممبئی (قدرت روزنامہ) نوبیاہتا بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر اداکار ظہیر اقبال نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

شادی کے بعد سوناکشی اور ظہیر کی یہ دوسری مشترکہ پوسٹ ہے جس میں انہوں نے اپنے استقبالیہ کی تقریب سے تصویریں شیئر کی ہیں۔

رومانٹک تصویروں کے کیپشن میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے دن کو ایک خوبصورت اور یادگار دن قرار دیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں نئے نویلے جوڑے کا اپنے دوستوں، خاندان اور ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ یہ دن محبت سے بھرپور تھا جس میں ہنسی، یکجہتی، جوش اور گرمجوشی نظر آئی اور یہ ہمارے دوستوں، خاندان اور ٹیموں کے تعاون سے ممکن ہو سکا۔

نوبیاہتا جوڑی کا کہنا ہے کہ یہ دن اُن کے لیے ایسا تھا جیسے کہ مکمل کائنات محبت میں ڈوبے ہوئے دو لوگوں کے لیے اکٹھی ہو گئی ہو، قدرت میں ہمیں اُسی چیز سے نوازا جس کے ہم مستحق تھے۔

پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’ہم دونوں واقعی میں ایک دوسرے کو حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں اور محبت ہماری حفاظت کر رہی ہے۔‘

واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ٹرولنگ کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے کمنٹ سیکشنز کو بند کر دیا ہے۔

Recent Posts

سولہ ہزار بیروزگاروں کیلئے صرف 10 اسامیاں ظلم کی انتہا ہے، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) 5 سال سے 1600 بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے بجٹ میں صرف 10 اسامیاں…

7 mins ago

بلوچستان پسماندہ نہیں، دانستہ پسماندہ رکھا گیا ہے، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ وومن فورم نے گرلز ڈگری کالج پنجگور اور تار آفس اسکول پنجگور میں…

13 mins ago

خضدار میں بی آر ایس پی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر سیمینار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار…

18 mins ago

لاپتا افراد کے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی…

23 mins ago

بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی…

30 mins ago

زیارت سے نوشکی جانے کے دوران لاپتا 6 نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا

مستونگ(قدرت روزنامہ)پکنک منانے کے بعد زیارت سے نوشکی جانیوالے کوئٹہ نوشکی شاہراہ سے گاڑی سمیت…

35 mins ago