سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق چیف سیلیکٹر اور سابق کرکٹر محمد وسیم کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ویمنز ایشیا کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمن اور جنید خان کو سپن باؤلنگ کوچ اور سسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے خواتین کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ میں 28 کرکٹرز شریک ہیں جبکہ 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔کمیٹی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد دمبولا سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت نیپال اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا۔ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ 21 اور 23 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

Recent Posts

ڈی سی کوئٹہ نے شعبان پکنک پوائنٹ کو عارضی طور پر بند کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)موجودہ حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شعبان پکنک پوائنٹ عارضی طور…

7 mins ago

سولہ ہزار بیروزگاروں کیلئے صرف 10 اسامیاں ظلم کی انتہا ہے، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) 5 سال سے 1600 بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے بجٹ میں صرف 10 اسامیاں…

23 mins ago

بلوچستان پسماندہ نہیں، دانستہ پسماندہ رکھا گیا ہے، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ وومن فورم نے گرلز ڈگری کالج پنجگور اور تار آفس اسکول پنجگور میں…

29 mins ago

خضدار میں بی آر ایس پی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر سیمینار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار…

34 mins ago

لاپتا افراد کے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی…

39 mins ago

بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی…

46 mins ago