بلوچستان یونیورسٹی کالونی کے رہائشی فلیٹس میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونیورسٹی کالونی کے رہائشی فلیٹس میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف، پرانے تعمیر شدہ فلیٹس میں رہائش پذیر پروفیسرز اور آفیسرز کی زندگیاں خطرے سے دوچار، فلیٹس کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی اور قدیم جامعہ، بلوچستان یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں واقع پرانے رہائشی فلیٹس جس میں اساتذہ اوردیگر اسٹاف ممبران مقیم ہیں کی عمارتوں (بلاکس) میں حالیہ زلزلے سے دراڑیں پڑ گئیں ہیں جس سے وہاں رہائش پذیر پروفیسرز اور آفیسرز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ مبینہ طور پر فلیٹس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے جو کہ معمولی زلزلے کی تاب نہ لا سکے اورکریک ہوگئیں جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتیں ہیں۔متعلقہ ادارے فوری طور پرمذکورہ فلیٹس کا جائزہ لے کر کسی قسم کے ممکنہ حادثہ کی بروقت روک تھام کیلئے اقدامات کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہوسکے۔

Recent Posts

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

1 min ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

14 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

24 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

1 hour ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

2 hours ago