اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا جہاں اس نے ایک صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی۔
ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزم نے بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی، بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو پیسکو ایم اینڈ ٹی آفس پشاور سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…