بلوچستان میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 16اضلاع میں یکم جولائی سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم کا فیصلہ صوبے میں پولیوکا نیا کیس رپورٹ ہونے اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی بناء پرکیاگیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی ، نصیرآباد، قلات، ژوب اور شیرانی میں چلائی جائےگی۔
اس کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، لسبیلہ، بارکھان اور زیارت کی تحصیل سنجاوی میں بھی خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں، پولیو کے 2کیسز قلعہ عبداللہ اور ایک،ایک کیس کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اورچمن سے رپورٹ ہوا تھا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago