پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کابینہ کی جانب سے بھی دے دی گئی ہے۔
تاہم اب پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) ، اے این پی اور جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی ہے۔
آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عوام کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر پارلیمنٹ میں آکر بریفنگ دیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیراہتمام قبائل امن جرگہ آج منعقد ہوگا، جرگےمیں قبائلی اضلاع میں امن امان اورعزم استحکام پرگفتگوکی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ امن جرگہ کے بعد وزیراعلیٰ آل پارٹیزکانفرنس بلا ئیں گے اور سیاسی جماعتوں کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

Recent Posts

2024 میں کتنے پاکستانیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں 52 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں…

3 mins ago

کراچی میں نشیئوں کا اعتماد عروج پر، جیل کے باہر بھی چوری کرنے لگ گئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ سالوں میں پاکستان میں استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں…

28 mins ago

کراچی سے آئی مظلوم خواتین پر سپریم کورٹ کے دروازے کیوں بند ہوئے؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سے سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچنے والی 2خواتین کو پولیس…

35 mins ago

ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیز میں شامل پاکستان کی 2 یونیورسٹیز کون سی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حالیہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ میں صرف 2 پاکستانی یونیورسٹیز ٹاپ…

43 mins ago

’کیا کہہ رہی ہو بھئی‘، ڈمپل کپاڈیا کے مشورے پر منیشا کوئرالا کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منیشا کوئرالا کا شمار سنہ 1990 کی دہائی میں بالی ووڈ کی…

2 hours ago

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کارکنان مشتعل، ’ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنان نے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں…

2 hours ago