موٹروے پر اوورلوڈ نگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اجلاس میں اوورلوڈ نگ کرنےوالے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود نے ہدایت کی کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کےلئے 100فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری مواصلات نے حکام کو ہدایت کی کہ اوورلوڈڈ گاڑیوں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے، نہ ہی اوورلوڈنگ پر قابو پانے کےلئے کسی سے رعایت برتی جائے۔ اجلاس میں آئی جی موٹروے پولیس سلمان چودھری نے بتایا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر 100 فیصد عملدر آمد کےلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، زائد وزن والی گاڑیوں سے اضافی سامان اتارا جا رہا ہے جبکہ زونل اور سیکٹر کمانڈرز بھی سرپرائز چیکنگ اور مانیٹرنگ میں مصروف ہیں۔
آئی جی موٹروے کا کہنا تھا کہ مقررہ حد سے زائد وزن والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ واپس کیا جا رہا ہے، اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago