ملک میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے: فیصل سبزواری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ملک میں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کوئی سوات میں ایک مسلمان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر زندہ جلا رہا ہے تو کبھی گوجرہ ، کبھی سرگودھا تو کبھی کراچی میں اقلیتوں سے اس طرح کے ناروا سلوک کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور معیشت کی بحالی کے لئے انتہا پسندی کے واقعات روکے جائیں اگر سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو انتہا پسندی کے عفریت پر قابو پانا ہوگا۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ زبانی کلامی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Recent Posts

سولہ ہزار بیروزگاروں کیلئے صرف 10 اسامیاں ظلم کی انتہا ہے، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) 5 سال سے 1600 بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے بجٹ میں صرف 10 اسامیاں…

12 mins ago

بلوچستان پسماندہ نہیں، دانستہ پسماندہ رکھا گیا ہے، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ وومن فورم نے گرلز ڈگری کالج پنجگور اور تار آفس اسکول پنجگور میں…

18 mins ago

خضدار میں بی آر ایس پی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر سیمینار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار…

22 mins ago

لاپتا افراد کے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی…

28 mins ago

بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی…

34 mins ago

زیارت سے نوشکی جانے کے دوران لاپتا 6 نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا

مستونگ(قدرت روزنامہ)پکنک منانے کے بعد زیارت سے نوشکی جانیوالے کوئٹہ نوشکی شاہراہ سے گاڑی سمیت…

39 mins ago