حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل جاری ہے اور حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اہم کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، حنا ربانی کھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

عائشہ نذیر کی جانب سے حنا ربانی کھر کا نام چیئرپرسن کے لیے تجویز کیا گیا اور شائستہ پرویز ملک نے نام کی تائید کی، حنا ربانی کھر نے متفقہ چیرپرسن منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، جب کہ کمیٹی ممبران نے حنا ربانی کھر کو چیرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز حسین جاکھرانی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے، اعجاز حسین جاکھرانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں کیا گیا۔

اعجاز حسین جاکھرانی نے متفقہ چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے اعجاز حسین جاکھرانی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین منتخب ہوگئے، خالد حسین مگسی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں کیا گیا۔

رائے حسن نواز خان نے خالد حسین مگسی کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا تھا، نومنتخب چیئرمین نے متفقہ چیرمین منتخب کرنے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا، کمیٹی ممبران نے خالد حسین مگسی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

Recent Posts

جھل مگسی میں بس اسٹاپ پر کھڑے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اوستا محمد(قدرت روزنامہ)جھل مگسی بس اسٹاپ پر دھرے قتل قاتل فرار۔وجہ پرانی دشمنی بتائی کا…

9 mins ago

تربت میں لواحقین کا شدید گرمی میں دھرنا، حکومت لاپتا افراد کو بازیاب کرائے، وی بی ایم پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا…

14 mins ago

مستونگ کھڈ کوچہ میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ کھڈ کوچہ کے مقام پر سوزوکی وین اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم…

21 mins ago

معیاری تعلیم کیلئے امتحانی نظام میں موجود خامیاں دور کی جائیں، بی پی ایل اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں…

27 mins ago

پندر ہ سال سے لاپتا ڈاکٹر دین محمد کو بازیاب نہ کرنا انتہائی شرمناک ہے، بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر…

32 mins ago

گوادر میں زمینوں پر تجاوزات اور لینڈ مافیا کیخلاف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر حمود الرحمت نے کہا ہے کہ گوادر میں کلانچی پاڑہ سمیت کسی…

37 mins ago