ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر سے بُری خبر آگئی جس پر اداکارہ غم سے نڈھال ہوگئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے اکلوتے ماموں کو کھو دیا ہے۔ دو ہفتے قبل ان کے ماموں اکبر خان انتقال کرگئے۔اداکارہ نے اپنے اکلوتے ماموں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ میرے زندگی سے بھرپور ماموں اب ہم میں نہیں رہے۔

انہوں نے اپنے مرحوم ماموں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ سب کے ماموں بہت خاص ہوتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے ماموں سب سے زیادہ خاص تھے، انہوں نے ہمیں بہت خوبصورت بچپن، اپنے والدین کو غیر مشروط محبت و احترام دیا۔ماہرہ خان کے مطابق ان کے مرحوم ماموں نہایت شفیق اور خوش مزاج انسان تھے، جنہیں موسیقی کا شوق تھا۔

انہوں نے اپنے ماموں کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انتقال کو 2 ہفتے گزر گئے لیکن یوں لگتا ہے جیسے کل کی ہی بات، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاپوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی فنکار اور ان کے مداح ان سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو بھی ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیچر عامر غوری کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ٹرین کی زد…

1 min ago

پسنی میں مسلح گروہوں کی موجودگی، حکومت سرکوبی کرے، مولانا ہدایت الرحمن

پسنی(قدرت روزنامہ)ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کی پسنی میں کی مسلح گروہوں کی سرکوبی…

8 mins ago

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے، تین کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض دم توڑ گئے ہیں جبکہ 3…

13 mins ago

تربت میں یونیسیف اور ای ایس پی کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ

تربت(قدرت روزنامہ)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھڈان دشت میں یونیسیف اور ESP کے زیراہتمام تین روزہ…

19 mins ago

سوئی میں بارش سے گرنے والے بجلی ٹاورز بحال نہ ہوسکے، علاقے میں فراہمی معطل

ڈیرہ بگٹی (قدرت روزنامہ)سوئی میں گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث kv132 کے ٹاورز گرنے…

26 mins ago

جھل مگسی میں بس اسٹاپ پر کھڑے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اوستا محمد(قدرت روزنامہ)جھل مگسی بس اسٹاپ پر دھرے قتل قاتل فرار۔وجہ پرانی دشمنی بتائی کا…

37 mins ago