نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود قریشی کو مجرم قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ان مقدمات کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے متضاد بیانات اور شواہد کی بنا پر قصوروار قرار دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ہے، جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔

Recent Posts

کوئی بھی کام بغیر منصوبہ بندی نہیں کرتا، اپوزیشن تجاویز دے تو عمل کریں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ میں کوئی بھی کام پلان کے بغیر…

3 mins ago

آل پارٹیز کیچ کے وفد کی لاپتا افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، بھرپور تعاون کی یقین دہانی

تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر نواب شمبے زئی کی قیادت میں لاپتہ…

10 mins ago

کوئٹہ میں تین دن بینک بند رہیں گے، ترجمان اسٹیٹ بینک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان اسٹیٹ بینک نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںتین دن بینک بند رہیں گے، پیرکوبینکس…

15 mins ago

بلوچستان اسمبلی میں 5 کھرب سے زائد کے غیر ترقیاتی، ایک کھرب سے زائد ترقیاتی مطالبات زر پیش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2024-25کیلئے 93ترقیاتی وغیرترقیاتی مطالبات زر پیش کیں جس…

19 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 6 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں…

25 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیچر عامر غوری کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ٹرین کی زد…

38 mins ago