بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے واضح الفاظ میں بتا دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی بالکل کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا ممکن ہوسکے اندر رکھا جائے،ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان کو پابند رکھا جائے، عمران خان باہر آ جاتے ہیں تب بھی کوئی طوفان نہیں آجائے گا، ایک دو بڑے جلسے ہوجائیں گے پھر راوی چین ہی لکھے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کیا جائے، ملک میں افراتفری اور فتنہ پھیلایا جائے، حکومت کی بالکل کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا ممکن ہوسکے اندر رکھا جائے،ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران خان کو پابند رکھا جائے، ہم عمران خان کو زبردستی نہیں آئین و قانون کے مطابق جیل میں رکھیں گے، عمران خان کیخلاف پہلے بھی مقدمات آئین وقانون کے مطابق بنے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے لیکن کسی کو ملک کو نقصان پہنچانے کا مینڈیٹ نہیں ملا، اگر کوئی مینڈیٹ حاصل کرکے ایسا کام کرتا ہے تو مینڈیٹ کی خلاف ورزی کرے گا، عمران خان نے 9 مئی اور اس سے پہلے اور بعد بھی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے، عمران خان کو عدالتوں پر حملے کرنے کا کس نے مینڈیٹ دیا تھا، عمران خان باہر آ جاتے ہیں تب بھی کوئی طوفان نہیں آجائے گا، ایک دو بڑے جلسے ہوجائیں گے پھر راوی چین ہی لکھے گا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago