ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دے دیا۔
محکمہ موسمیات نے 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان،خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے، پاکستان میں کیوں پتا نہیں چلتا۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، بارشوں کی صورت میں ہرشہر میں پانی کے نکاس کا اہتمام کیا جائے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہوبروقت اقدامات کئے جائیں جبکہ سیلاب کی بروقت اورمستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago