عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کامیاب نہ ہو ئے تو پاکستان کے عوام ہار جائیں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا فواد چودھری کو پی ٹی آئی میں وہ جگہ ملے گی جو پہلے تھی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہم گئے ہی نہیں آنے کا کیا سوال ہے، عہدے اہم نہیں ہیں بانی پی ٹی آئی کی کامیابی ہر صورت ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی کامیاب نہ ہوئے تو پاکستان کے لوگ ہار جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کی 14 ماہ سے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت نہیں ہو رہی، میں سمجھتا ہوں یہ زیادتی کی بات ہے، ٹرائل کے بغیر لوگوں کو جیل میں رکھنا کیا مذاق ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج 85 فیصد امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا ہے، امریکی ایوان نمائندگان نے کہا ہے اس کی تفتیش ہونی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین، انگلینڈ، یو کے اور امریکہ کسی رہنما نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد نہیں دی، ان سب کو پتا ہے یہ دھاندلی سے آگے آئے ہیں، پاکستان خارجہ پالیسی میں تنہا اور اکیلا کھڑا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد سے واضح ہے کہ اس سے پاکستان کے مسائل بڑھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کو پالیسی ریویو کی ضرورت ہے، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا آڈٹ کرانا ہو گا، میں وزیر تو 2011 میں بھی رہ چکا ہوں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago