کراچی میں ہیٹ سٹروک نے مزید 4 افراد کی جان لے لی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں ہیٹ سٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.9 ڈگری رہا جبکہ گرمی کی شدت مختلف علاقوں میں 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی گئی۔شہر میں ہیٹ سٹروک سے مزید افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔ انچارج ہیٹ سٹروک سیل سول ہسپتال ڈاکٹر نظام کے مطابق سول ہسپتال میں ہیٹ سٹروک سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔آج ہیٹ سٹروک سے 63 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب جناح ہسپتال میں بھی ہیٹ سٹروک کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انچارج ہیٹ سٹروک وارڈ جناح ہسپتال کے مطابق متاثرہ مریضوں کی عمر 32 سے 60سال کے درمیان ہے اور تمام مریض شدید ڈی ہائیڈریشن کا شکار تھے۔

ان کا کہناتھاکہ تمام متاثرہ مریض ہیٹ ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago