باراتیوں کو چکن بریانی میں لیگ پیس نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں باراتیوں کو چکن بریانی میں لیگ پیس نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی .

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے مضافاتی علاقے میں ہوا جہاں باراتیوں کی بریانی سے تواضع کی گئی، جو چاولوں میں لیگ پیس نہ ہونے پر غصے میں آگئے .

باراتیوں کی طرف سے میزبانوں کو برا بھلا کہا گیا، جس پر فریقین گتھم گتھا ہو گئے اور پھر جس کے ہاتھ جو لگا اس نےچلادیا . منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کے رشتہ داروں کو ایک دوسرے پر کرسیاں اور برتن پھینکتے اور لاتیں، گھونسے، مکے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے . بالآخر دولہا نے مداخلت کی اور اعلان کر دیا کہ وہ یہاں شادی نہیں کرے گا . دولہا کہ اس اعلان پر سب سکتے میں آ گئے اور لڑائی رک گئی . اس کے بعد دلہن کے گھر والوں کی طرف سے دولہا کو منانے کی کوششیں شروع ہوئیں اور کچھ دیر بعد دولہا مان گیا اور بالآخر دلہن کی رخصتی ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں