باراتیوں کو چکن بریانی میں لیگ پیس نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں باراتیوں کو چکن بریانی میں لیگ پیس نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر بریلی کے مضافاتی علاقے میں ہوا جہاں باراتیوں کی بریانی سے تواضع کی گئی، جو چاولوں میں لیگ پیس نہ ہونے پر غصے میں آگئے۔ باراتیوں کی طرف سے میزبانوں کو برا بھلا کہا گیا، جس پر فریقین گتھم گتھا ہو گئے اور پھر جس کے ہاتھ جو لگا اس نےچلادیا۔ منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دولہا دلہن کے رشتہ داروں کو ایک دوسرے پر کرسیاں اور برتن پھینکتے اور لاتیں، گھونسے، مکے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بالآخر دولہا نے مداخلت کی اور اعلان کر دیا کہ وہ یہاں شادی نہیں کرے گا۔ دولہا کہ اس اعلان پر سب سکتے میں آ گئے اور لڑائی رک گئی۔ اس کے بعد دلہن کے گھر والوں کی طرف سے دولہا کو منانے کی کوششیں شروع ہوئیں اور کچھ دیر بعد دولہا مان گیا اور بالآخر دلہن کی رخصتی ہو گئی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago