وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی ملازمین کو 3تنخواہیں بونس دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ سنیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی ملازمین کو 3تنخواہیں بونس دینے کا اعلان کر دیا . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی بجٹ پر بحث کے اختتام پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13فیصد تک بڑھانے کے لیے حکومت پرعزم ہے .

بجٹ سے متعلق مثبت تجاویز کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے . حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے، جس کے لیے بجٹ میں ہرممکن اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے . ان کا کہنا تھا کہ پنشن اصلاحات کے ذریعے بچت کی جائے گی، جو دکان دار تاجر دوست سکیم کا حصہ نہیں بنتے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی . حکومت سی پیک فیز ٹو کے لیے اقدامات کر رہی ہے . چینی انجینئرز اور ماہرین کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں