وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی ملازمین کو 3تنخواہیں بونس دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ سنیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی ملازمین کو 3تنخواہیں بونس دینے کا اعلان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی بجٹ پر بحث کے اختتام پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13فیصد تک بڑھانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ بجٹ سے متعلق مثبت تجاویز کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے، جس کے لیے بجٹ میں ہرممکن اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنشن اصلاحات کے ذریعے بچت کی جائے گی، جو دکان دار تاجر دوست سکیم کا حصہ نہیں بنتے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومت سی پیک فیز ٹو کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ چینی انجینئرز اور ماہرین کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago