نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکشن 116کے تحت نان فائلرز کے غیرملکی اثانوں کے ڈکلیئر ہونے اور ان کے شریک حیات کے اثاثوں پر وضاحت حاصل کی جائے گی .


محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دیکھے گا کہ آیا نان فائلرز کی دیر سے ریٹرن فائل کرنے کی عادت تو نہیں ہے . چنانچہ اس کے مطابق انہیں جرمانہ کیا جائے گا . نان فائلرز اگر مقررہ تاریخ کے اندر ایک بار بھی انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتا تو جرمانے کی رقم میں اضافہ کر دیا جائے گا .
واضح رہے کہ فنانس بل 2024میں وفاقی حکومت کی طرف سے نان فائلرز کے لیے ٹیکس کے نفاذ کو سخت تر بنانے کے لیے ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں