نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے نان فائلرز کو بیرون ملک سفر سے روکنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکشن 116کے تحت نان فائلرز کے غیرملکی اثانوں کے ڈکلیئر ہونے اور ان کے شریک حیات کے اثاثوں پر وضاحت حاصل کی جائے گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دیکھے گا کہ آیا نان فائلرز کی دیر سے ریٹرن فائل کرنے کی عادت تو نہیں ہے۔ چنانچہ اس کے مطابق انہیں جرمانہ کیا جائے گا۔ نان فائلرز اگر مقررہ تاریخ کے اندر ایک بار بھی انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتا تو جرمانے کی رقم میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فنانس بل 2024میں وفاقی حکومت کی طرف سے نان فائلرز کے لیے ٹیکس کے نفاذ کو سخت تر بنانے کے لیے ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago