حکومت نے نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس بلاک کرنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے فنانس بل میں ترمیم کرتے ہوئے نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس بلاک کرنے کی تیاری کر لی . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نان فائلرز کے بینک اکاﺅنٹس فریز کرنے کی تجویز فنانس بل 2024ءکے اصل مسودے میں شامل تھی تاہم منظور نہیں کی گئی تھی .


اب اس میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت اگر نان فائلرز نوٹس کا جواب نہ دیں توحکومت ان کے بینک اکاﺅنٹس بلاک کرنے کی تجویز پر غور کر سکتی ہے، تاوقتیکہ وہ فائلرز نہ بن جائیں . اکاﺅنٹس بلاک ہونے کے بعد نان فائلرز ان اکاﺅنٹس میں رقم جمع تو کروا سکیں گے مگر نکلوا نہیں سکیں گے .
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نان فائلرز کے ناموں پر مشتمل دی انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرے گا، جس کے تحت، تجویز کو ترمیم شدہ فنانس بل 2024ءکا حصہ بنائے جانے کی صورت میں، بینک اکاﺅنٹس بلاک کیے جا سکیں گے . ترمیم شدہ فنانس بل میں 18فیصد سیلز ٹیکس کی بجائے موبائل فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح فکس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں