پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔فل کورٹ میں پارٹی بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کیس میں تحریک انصاف کو فریق بنایا جائے، سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے حوالے سے الزامات حقائق کے برعکس ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیاجبکہ الیکشن کمیشن نے دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستیں تقسیم کر دیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف اہل ہیں، مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا غیر آئینی ہے۔

Recent Posts

عدلیہ میں بنائی جانے والی پالیسز میں خواتین کی شمولیت ہونی چاہیے، جسٹس منصورعلی شاہ

صرف مرد حضرات کا عدلیہ کی پالیسی بنانا نا انصافی ہوگی، جسٹس منصور اسلام آباد…

15 mins ago

جاپان میں تیار کی جانے والی اور پاکستان میں بنائی جانے والی آلٹو میں کیا فرق ہے ؟

جاپان (قدرت روزنامہ)جاپان میں مقامی سطح پر فروخت ہونے والی سوزوکی آلٹو کو فیچرز اور…

23 mins ago

ٹیکس فراڈ کرنے والے کو اب کتنی سزا ہو گی ؟ کوئی ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے ساتھ مالیاتی بل کی پارلیمنٹ…

28 mins ago

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج ملک بھر…

32 mins ago

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ خیبرپختونخوا حکومت نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس میں خیبرپختونخوا حکومت…

51 mins ago

امریکی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد پرامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا موقف سامنےآگیا

پاک امریکا تعلقات بہترین مقام پرہیں ۔ کسی بھی دیرینہ رشتے میں کبھی کبھی دراڑ…

1 hour ago