وزیراعلیٰ مریم نواز کی حاجی پارک راج گڑھ آمد،لاہورڈویلپمنٹ پائلٹ پراجیکٹ اورماڈل گلیوں کا معائنہ،مقامی خواتین سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا حاجی پارک راج گڑھ پہنچ گئیں اور یونین کونسل 53میں لاہور ڈویلپمنٹ ماڈل کے پائلٹ پراجیکٹ کاجائزہ لیا۔لاہور ڈویلپمنٹ ماڈل کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کنکریٹ، کوبل سٹون، ٹف ٹائل اور کلرڈ فلور بنائے گئے۔ وزیراعلی نے ماڈل گلیوں کا معائنہ کیا اور معیار کا جائزہ لیا۔یوسی 53کی ماڈل سٹریٹ میں سٹریٹ لائٹس، گھرو ں کی نمبرنگ او رنام پلیٹ لگائی گئیں۔ماڈل سٹریٹ میں زیر زمین سیوریج کا نظام بھی ری ویمپ کیاگیا، ماڈل سٹریٹ کے مین ہول پرچوری سے بچانے کے لئے خصوصی طورپر پلاسٹک کے بنائے گئے ڈھکن لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے لاہور ڈویلپمنٹ پائلٹ پراجیکٹ کے بار ے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بارش کے بعد نئی بننے والی ماڈل سٹریٹ میں دیر تک پانی نہیں کھڑا ہونا چاہیے اورمختلف ٹاؤنز کے لئے الگ کلر کی ٹائل لگانے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ حفاظتی ٹینٹ کھلوا کر لوگوں کے گھروں کی طرف آ گئیں۔وزیراعلی ٰنے چھتوں پر کھڑ ے بچوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور ان کے نعروں کاجواب دیا۔وزیراعلیٰ نے مختلف گھروں میں باری باری جا کر خواتین خانہ سے بات چیت کی او ر ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ بعض بزرگ خواتین نے وزیراعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ کی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ بچوں نے وزیراعلیٰ پر پھول نچھاور کئے۔ایک خاتون نے اپنے شوہرکیلئے گھرپرملنے والی ہارٹ کی میڈیسن کا پیکٹ دکھایا اور دعائیں دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نے خواتین، بچوں اور کارکنوں کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بنوائیں۔ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ کو خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا۔خاتون خانہ نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت محنت کررہی ہیں،آپ کو دیکھنے کے لئے دیر سے منتظر کھڑے ہیں۔ایک شہری نے کہا کہ مریم نوازشریف نے پہلے 100دن میں ہی کمال کردکھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ سیکیورٹی کو ہٹا کر اپنے لوگوں سے ملنے کے لئے آئی ہوں –

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد، چیف سیکرٹری،سیکرٹری بلدیات، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، کمشنر لاہور دیگر افسران او ر اچانک جمع ہونے والے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

Recent Posts

اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، چیف جسٹس

قومی اسمبلی میں متناسب نمائندگی کے ذریعے خواتین کی 50 نشستیں رکھی گئی ہیں، چیف…

3 mins ago

خود گریڈ اسٹیشن جا کردیکھوں گا کہ گوادر کی بجلی کہاں کہاں تقسیم ہورہی ہے،مولانا ہدایت الرحمان

گوادر (قدرت روزنامہ)گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے…

13 mins ago

پنجگور، سکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو بچیاں زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سراواں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

27 mins ago

خضدار میں نوجوان کے قتل کیخلاف ورثاء کا میت کے ہمراہ احتجاج ،شاہراہ کو بلاک کر دیا

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار کے تحصیل باغبانہ میں نوجوان محمد خان زہری کی قتل کے خلاف…

36 mins ago

سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان…

1 hour ago

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزراء نے اہل خان کے مسائل سنے اورمغویں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی…

1 hour ago