انضمام الحق کا بھارتی باؤلر پر بال ٹمپرنگ کا الزام، روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) انضمام الحق کی جانب سے بھارتی باؤلر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹمپر کرنے کے الزام پر روہت شرما بول پڑے۔

ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اس طرح کا دعویٰ کرنے سے پہلے کنڈیشنز کو مد نظر رکھنا چاہیےاگر آپ سورج کی روشنی میں کھیل رہے ہوں اور وکٹ بھی خشک ہوتو بال خود بخود ریسورس سوئنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کنڈیشنز میں صرف ہمارے نہیں بلکہ تمام ٹیموں کے باؤلرز ریسوریس سوئنگ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم معرکے میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا۔مقامی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 راو¿نڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کے 15ویں اوور میں ارشدیپ سنگھ گیند کو ریورس سوئنگ کررہے تھے، نئی گیند اتنی جلدی ریورس نہیں ہوتی، اس کا مطلب ہے کہ گیند 12 ویں یا 13ویں اوور تک ریورس سوئنگ کیلئے تیار تھی امپائرز کو ان چیزوں پرآنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔

Recent Posts

خضدار میں نوجوان کے قتل کیخلاف ورثاء کا میت کے ہمراہ احتجاج ،شاہراہ کو بلاک کر دیا

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار کے تحصیل باغبانہ میں نوجوان محمد خان زہری کی قتل کے خلاف…

4 mins ago

سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان…

32 mins ago

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزراء نے اہل خان کے مسائل سنے اورمغویں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی…

52 mins ago

میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں، اللہ مجھے اٹھالے، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا بل دیکھ کر تلملا گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینیئر اداکار راشد…

1 hour ago

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات

گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچائی گئیں کراچی…

1 hour ago

لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی۔۔ کیا آپ اس مشہور اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)"لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی" یہ کہنا ہے ایک سوشل…

2 hours ago