افغان کرکٹ سے متعلق شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر راشد خان کا ردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شاہد آفریدی کی جانب سے افغان ٹیم کو مبارکباد دی گئی جس پر راشد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’ سچ میں افغانستان نے تاریخ پرفارمنس دی، ساری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، راشد خان نے صحیح معنوں میں رہنمائی کی اور نوین الحق نے میچ وننگ سپیل کروایا‘‘ .

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ’’افغان ٹیم نے دنیا کو دکھا دیا کہ ایک ٹیم لگن، جذبے اور تہہ دل سے کیا کر سکتی ہے، سیمی فائنل کے لئے میری نیک خواہشات ہیں‘‘ . دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے شاہد آفریدی کے پیغام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ان مہربان الفاظ کے لئے لالہ آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ مجھ سمیت بہت سارے کھلاڑیوں کے لئے انسپائریشن اور رول ماڈل ہیں، آپ کی ماڈرن کرکٹ کے لئے خدمات حقیقت میں حیرت انگیز ہیں، آپ کے لئے بہت سارا پیار اور احترام‘‘ .

. .

متعلقہ خبریں