افغان کرکٹ سے متعلق شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر راشد خان کا ردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شاہد آفریدی کی جانب سے افغان ٹیم کو مبارکباد دی گئی جس پر راشد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’ سچ میں افغانستان نے تاریخ پرفارمنس دی، ساری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، راشد خان نے صحیح معنوں میں رہنمائی کی اور نوین الحق نے میچ وننگ سپیل کروایا‘‘۔ شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ ’’افغان ٹیم نے دنیا کو دکھا دیا کہ ایک ٹیم لگن، جذبے اور تہہ دل سے کیا کر سکتی ہے، سیمی فائنل کے لئے میری نیک خواہشات ہیں‘‘۔ دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے شاہد آفریدی کے پیغام پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ان مہربان الفاظ کے لئے لالہ آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ مجھ سمیت بہت سارے کھلاڑیوں کے لئے انسپائریشن اور رول ماڈل ہیں، آپ کی ماڈرن کرکٹ کے لئے خدمات حقیقت میں حیرت انگیز ہیں، آپ کے لئے بہت سارا پیار اور احترام‘‘۔

Recent Posts

سیکنڈری ایجوکیشن کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان…

14 mins ago

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کوجلد خوشخبری سنائیں گے،وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو

صوبائی وزراء نے اہل خان کے مسائل سنے اورمغویں کی جلد بازیابی کی یقین دہانی…

34 mins ago

میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں، اللہ مجھے اٹھالے، سینئر اداکار راشد محمود بجلی کا بل دیکھ کر تلملا گئے

لاہور (قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینیئر اداکار راشد…

54 mins ago

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 8 دن میں 968 اموات

گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچائی گئیں کراچی…

1 hour ago

لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی۔۔ کیا آپ اس مشہور اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟ تصویر دیکھ کر مداح بھی پریشان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)"لمحوں میں گزر گئیں صدیاں شباب کی" یہ کہنا ہے ایک سوشل…

1 hour ago

قدرت کا عذاب یا کچھ اور٬ پانی کی تہہ میں موجود ناقابلِ یقین مقامات جو کبھی زمین کے اوپر ہوا کرتے تھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوا کہ آپ نے اگر چند…

2 hours ago