ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست، افغان ٹیم نے منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

تاروبا(قدرت روزنامہ)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

افغانستان کی ٹیم عالمی کرکٹ کی واحد ٹیم ہے جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں 71 گیندوں کی مختصر اننگز ہی کھیل پائی۔جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں صرف 71 گیندوں پر محیط اس مختصر اننگز میں افغانستان کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکا۔

میگا ایونٹ میں اس سے قبل بھی مختصر اننگز کے منفی ریکارڈز بن چکے ہیں مگر وہ ریکارڈز راؤنڈ میچز تک ہی محدود تھے، سیمی فائنلز میں مختصر ترین اننگز کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔نیدرلینڈز کی ٹیم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔2021 ہی کے ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آؤٹ ہوئی۔

مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63 گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71 گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔

Recent Posts

’پی ڈبلیو ڈی‘ کی فوری تحلیل کی ہدایت، معاشی حالات نقصان پہنچانے والے اداروں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے فی الفور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو…

10 mins ago

ایران: قبل ازوقت صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا، اب کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران میں 28 جون کو ہونے والے قبل از وقت صدارتی انتخابات…

23 mins ago

کراچی تا راولپنڈی ’سمر ویکیشن ٹرین‘ کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے نے کراچی تا راولپنڈی موسم گرما کی تعطیلات کے لیے…

31 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ناکام کیوں ہوئی؟ وہاب ریاض نے اہم رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض نے آئی سی…

41 mins ago

عمر کوٹ : نامعلوم ملزمان نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر ہلاک کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں ایک اور اونٹنی کی ہلاکت کا…

48 mins ago

پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے ایس آئی…

54 mins ago