یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کو وی لاگنگ کے دوران اہلیہ سے تھپڑ پڑ گیا، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے نیا کانٹینٹ بنانے کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور ایک پرینک جیسی ویڈیو بنائی گئی جس میں یوٹیوبر کو اہلیہ سے تھپڑ بھی پڑا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، کچھ گھنٹے قبل اپلوڈ کیے گئے اس وی لاگ سے چند مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔13 منٹ 41 سیکنڈ کے اس وی لاگ میں ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ، عروب جتوئی اپنی والدہ سے پرینک کر رہی ہیں۔

جھوٹی لڑائی پر مبنی اس وی لاگ میں سعد رحمٰن اپنی ساس اور عروب جتوئی اپنی والدہ کو یہ باور کروانا چاہ رہی ہیں کہ یوٹیوبر نے لڑکیوں سے باتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔وی لاگ کے دوران عروب کو ڈکی سے لڑتے ہوئے اور عروب کی والدہ کو اس جوڑی کو سمجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جھوٹی لڑائی کے دوران جہاں ڈکی اور عروب آپس میں تو تو میں میں کر رہے ہیں وہیں اس لڑائی کو حقیقی ظاہر کرنے کے لیے عروب نے اپنے شوہر، ڈکی کو تھپڑ رسید کر دیا۔

ان مناظر کا یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر آنا تھا کہ صارفین کی جانب سے اس جوڑی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 16 گھنٹے اپلوڈ کیے گئے اس وی لاگ کو تاحال 15 لاکھ سے زائد یوٹیوب یوزرز دیکھ چکے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ یوٹیوبرز ڈالرز اور کانٹینٹ بنانے کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کے لیے تیار رہتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا ڈکی بھائی سے کہنا ہے کہ اگلی بار وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ دوسری، جھوٹی شادی کے مذاق پر وی لاگ بنائیں۔

Recent Posts

پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے ایس آئی…

5 mins ago

جائیداد کا تنازع، ماں بیٹی کو دیوار میں زندہ چنوا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں گھریلو تنازعے پر 2 خواتین کو کمرے میں بند کرکے…

11 mins ago

افواہیں، پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں کیوں مقبول ہوتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ افواہوں، پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کی…

17 mins ago

موت کو چھو کر ’ٹک‘ سے واپس آنے والا کھیل کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موت اور اس جُڑی چیزیں جیسے کفن، قبر اور تابوت وغیرہ اپنے…

24 mins ago

موسم برسات کی آمد سے ڈینگی کا خطرہ، الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کے لیے الرٹ جاری…

31 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا اختتام: کس کو کیا اور کتناانعام ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پورے ایونٹ میں ناقابل…

38 mins ago