فیصل آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر25 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 25ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 25
ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں بہت زیادہ خوش ہوں۔
جنت مرزا نے اپنی ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں، میں اُن سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔
پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اٴْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں ،بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاونٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پران کے مداحوں کی تعداد 5 ملین سے زائد ہے، جبکہ اُن کے یوٹیوب چینل پر دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب زیادہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 14 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے ایس آئی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں گھریلو تنازعے پر 2 خواتین کو کمرے میں بند کرکے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ افواہوں، پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موت اور اس جُڑی چیزیں جیسے کفن، قبر اور تابوت وغیرہ اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کے لیے الرٹ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پورے ایونٹ میں ناقابل…