شادی کے بعد سوناکشی کا سُسرالیوں کیساتھ ڈنر، ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے بعد اپنے مسلمان شوہر ظہیر اقبال اور سُسرالیوں کے ہمراہ ڈنر پر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 جون کی شب سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو ممبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کے لیے جاتے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر اداکارہ نے لال کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ اُن کے شوہر سفید ٹی شرٹ کے ساتھ پینٹ میں ملبوس تھے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ریسٹورنٹ کے اندر جانے سے پہلے بھارتی فوٹوگرافرز کے کیمروں کے سامنے پوز دیا، اس موقع پر یہ نوبیاہتا جوڑا بےحد خوش بھی نظر آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے سُسرالیوں اور چند قریبی دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں ڈنر کیا، یہ اس جوڑے کا شادی کے بعد پہلا ڈںر تھا جو اُنہوں نے کسی ریسٹورنٹ میں کیا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

شادی کی تقریب کے بعد، اُسی رات جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا تھا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مسلمان اداکار ظہیر اقبال سے شادی پر سوناکشی سنہا کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا اختتام: کس کو کیا اور کتناانعام ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پورے ایونٹ میں ناقابل…

6 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20ورلڈ کپ میں کامیابی کی وجہ بتادی

برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے…

12 mins ago

ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے،عزت دیں گے تو عزت ملے گی: عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے آج پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی…

34 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان کا بیان سامنے آگیا

برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ کے کپتان مارکرم کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے دیا…

44 mins ago

وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر افسران متحرک، کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی، ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور شہر بھرمیں متحرک…

53 mins ago

بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیدیا گیا

برج ٹاون(قدرت روزنامہ)بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز…

56 mins ago